ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور تعلقہ کروتی چک پوسٹ پر دستاویزات کے بغیر کار میں سپلائی کئے جارہے سونے ،چاندی کے زیورات اور نقد رقم ضبط : پانچ گرفتار

یلاپور تعلقہ کروتی چک پوسٹ پر دستاویزات کے بغیر کار میں سپلائی کئے جارہے سونے ،چاندی کے زیورات اور نقد رقم ضبط : پانچ گرفتار

Mon, 01 Apr 2019 19:56:30    S.O. News Service

یلاپور:01؍اپریل(ایس او نیوز)بہت بڑی مقدار میں سونے چاندی کے زیورات اور نقد کار میں دستاویزات کے بغیر سپلائی کے دوران میں یلاپور تعلقہ کروتی چک پوسٹ پر افسران نے ضبط کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

گرفتار شدگان سے 2.440کے جی سونا،تین کے جی چاندی اور 2.68لاکھ روپئے نقد ضبط کرلئے گئے ہیں۔ گرفتاشدہ ملزمان کی شناخت ممبئی کے سیتارام بہادر، یکمتھ بہادر، ڈومّربہادر، ہبلی نونگر کے بال سنگھ بہادر اور رام گورکھا بتائی گئی ہے۔ تحصیلدار جی ایس شنکر نے بتایا کہ جب ملزموں سے پوچھ تاچھ کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ یہ سب مختلف مقامات سے چوری کرکے سپلائی کئے جارہے تھے۔کاروار سے ہبلی کی طرف روانہ ہونڈئی ایان کار کی جب کروتی چک پوسٹ پر انتخابی نگراں کار دستہ کے افسران نے تلاشی لی تو قیمتی زیورات اور نقد رقم کا پتہ چلا۔ اس موقع پر ڈی وائی ایس پی بھاسکر، پی ایس آئی منجوناتھ ،معاون الیکشن آفیسر رودیشپا موجود تھے۔ ملزمان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

Kiravatti1.jpg


Share: